کویت اردو نیوز : آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ اپنی زندگی کا کوئی بڑا یا اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں تو آپ کو کیا کھانا چاہیے۔
اس حوالے سے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف کیمبرج نے ایک تحقیق کی جس میں یہ ثابت ہوا ہے کہ سیروٹونن نامی کیمیکل اچھے فیصلے کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سیروٹونن انسانی جسم میں پایا جانے والا ایک ہارمون ہے جو انسانی مزاج کو مستحکم کرتا ہے اور انسانی جذبات کو بہتر بناتا ہے۔
یہ عصبی خلیوں کے درمیان سگنل منتقل کرتا ہے اور ایک کیمیائی امینو ایسڈ تیار کرتا ہے جسے ٹرپٹوفن کہتے ہیں۔
جب انسان کو بھوک لگتی ہے تو اس کے جسم میں ٹرپٹوفن کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے انسان غصے کا شکار ہو جاتا ہے۔
طبی ماہرین کا خیال ہے کہ کسی بھی قسم کا بڑا اور اہم فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیشہ ایسی خوراک کھانی چاہیے جس میں امینو ایسڈز ہوں۔ سرخ گوشت، چکن سوپ، پھل، کیلے ، چاکلیٹ اور مچھلی سمیت یہ وہ غذائیں ہیں جن میں امینو ایسڈز ہوتے ہیں۔