کویت اردو نیوز :لذیذ کھانے کھانے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے لیکن ان کھانوں کو صحت بخش بنانے کے لیے اجزاء کا انتخاب بھی ضروری ہے۔
کھانا پکانے کا سب سے اہم جزو کوکنگ آئل ہے جو کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے۔ لیکن اگر آپ خراب کوالٹی یا سستا تیل استعمال کرتے ہیں تو نہ صرف کھانا بے ذائقہ ہوگا بلکہ صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔
آج ہم آپ کو کچھ کوکنگ آئل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن سے نہ صرف کھانے کا ذائقہ بہتر ہوگا بلکہ یہ تیل صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
سرسوں کاتیل
ماضی میں صرف سرسوں کا تیل استعمال کیا جاتا تھا اور جو لوگ اس تیل کو استعمال کرتے تھے وہ نہ صرف لمبی عمر پاتے تھے بلکہ بیماریوں کا شکار بھی نہیں ہوتے تھے کیونکہ سرسوں کے تیل میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ تیل دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔
زیتون کا تیل
قدرت نے جہاں زیتون میں کئی فائدے چھپائے ہیں وہیں اسے بیماریوں کا علاج بھی کہا ہے۔ زیتون کا تیل پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور اس تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں، اس لیے زیتون کا تیل وزن کم کرنے والوں کے لیے بہترین ہے۔
سورج مکھی کا تیل:
سورج مکھی کا تیل پھولوں میں پائے جانے والے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ تیل دل کے مریضوں کے لیے بہترین ہے جب کہ اس میں چکنائی بھی کم ہوتی ہے، اس لیے اس تیل کے استعمال سے کولیسٹرول کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مونگ پھلی کا تیل، السی کا تیل، تل کا تیل بھی صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔