کویت اردو نیوز : صحت مند اور دبلا نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور جب بات جسم کی ہو تو زیادہ تر چربی پیٹ پر ہوتی ہے جسے کھونا بہت مشکل ہوتا ہے، کوئی بھی لٹکا ہوا پیٹ پسند نہیں کرتا لیکن آپ چند بیج استعمال کرکے اسے کم کیا جاسکتا ہے۔
جو لوگ پیٹ کی چربی تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے درج ذیل بیج مفید ثابت ہوں گے۔
• تخم بالنگا میں فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے، جس سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہونے کی وجہ سے تخم بالنگا وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور آپ کو صحت مند رکھتا ہے۔
• السی کے بیجوں میں فائبر اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی ہوتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھنے اور نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ وزن کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
• سورج مکھی کا پھول جتنا خوبصورت ہے اتنا ہی اس کے بیج بھی فائدہ مند ہیں، ان بیجوں میں وٹامن ای، میگنیشیم اور سیلینیم ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج بھوک کو کم کرتے ہیں جبکہ آپ کے جسم کو کیلوریز بھی فراہم کرتے ہیں۔
• اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کدو کے بیج بھی بہترین انتخاب ہیں کیونکہ ان میں وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ کدو کے بیج فائبر، پروٹین اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔