کویت اردو نیوز : اعلیٰ تعلیمی اسناد میں جعل سازی کرنے والے غیر ملکی کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزم نے انجینئرنگ کی جعلی ڈگری پیش کی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی کا کیس تحقیقات کے لیے پیش کیا گیا، جس پر الزام تھا کہ اس نے ایک عام اور نامعلوم یونیورسٹی کے سرٹیفکیٹ کو اپنے ملک کی ایک بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی کا سرٹیفکیٹ ظاہر کیا۔ اس نے اسے اپنے نام سے پیش کیا۔
ملزم کے تیار کردہ سرٹیفکیٹ کی چھان بین پر معلوم ہوا کہ یہ جعلی ہے۔ ملزم نے ڈگری پر اپنا نام اور دیگر تفصیلات درج کرکے اپنا سرٹیفکیٹ دکھایا۔
جرم ثابت ہونے کے بعد محکمہ تفتیش اور پراسیکیوشن نے ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔ سزا پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مملکت میں انجینئرنگ اور دیگر اہم پیشوں کے لیے سند یافتہ ڈگری کا ہونا ضروری ہے۔ ڈگری کی سعودی انجینئرنگ کونسل سے تصدیق ہوتی ہے جس کے بعد پروفیشنل لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔