کویت اردو نیوز : دیکھا گیا ہے کہ کئی کئی گھنٹوں تک طویل دورانیے کے فضائی سفر کرنے سے انسانی صحت پر کافی بُرا اثر پڑتا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جہاز میں سفر کے دوران کان میں درد بلندی کے باعث ہوتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ "بلندی پر سفر کرنے کی وجہ سے جہاز میں ہوا کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کے باعث بعض اوقات کان میں درد محسوس ہوتا ہے۔”
وزارت کا کہنا ہے کہ بعض اوقات محسوس ہوتا ہے کہ کان بند ہو جاتے ہیں، کبھی ایسا لگتا ہے کہ کان بجنے لگے ہیں اور کبھی چکر آنا محسوس ہوتے ہیں۔
وزارت کی طرف سے مزید وضاحت کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ "یہ ایک طبعی امر ہوتا ہے اور اس کا علاج چیونگم چپانا ، جمائیاں لینا یا پھر بلغم نگلنا ہے۔”
بہتر یہ ہے کہ لینڈنگ یا ٹیک آف کے وقت سونے سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاؤہ نزلہ زکام کے دوران سفر نہ کیا جائے اور اگر ضروری ہو تو کانوں کیلئے خصوصی آلہ استعمال کیا جائے۔”
وزیر صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ "ایسے افراد جن کو کانوں کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے دوا بھی استعمال کر سکتا ہے۔”