کویت اردو نیوز : غزہ میں ایک نوزائیدہ بچہ 9 دن بعد ملبے تلے سے معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا ہے ۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے تلے سے نومولود بچہ 9 روز بعد زندہ نکال لیا گیا ہے ، بچے کو طبی امدادکیکیے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوزائیدہ بچہ 9 روز تک ملبے تلے دبا رہا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد اس کو حفاظت کے ساتھ ملبے سے نکال لیا گیا۔
احمد نعیم نامی نومولود بچے کو گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل کیا گیا کیونکہ وہاں طبی امداد کے لیے ایمبولینس موجود نہیں تھی۔
جہاں اقوام متحدہ اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہے وہیں ملت اسلامیہ کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
اسرائیلی حملے میں احمد نعیم کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ اس حملے میں 30 فلسطینی بھی شہید ہوگئے۔