کویت اردو نیوز : سعودی عرب کی القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مملکت میں مزاحیہ کتابوں، فلموں ، ویڈیو گیمز کی ڈریگن بال سیریز کے آئیڈیا پر مبنی دنیا کا پہلا تفریحی پارک بنائے گا ۔۔
ڈریگن بال سیریزنے فلموں، ویڈیو گیمز اور ٹیلیویژن سیریز میں تبدیل ہونےسےپہلے 1984ء میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں تھیں ، جو 80 سے زائدممالک میں تقسیم کی جاتی ہیں۔اسکے مصنف ایک جاپانی منگامصنف، اکیراتوریاما اس ماہ کےشروع میں 68 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،انکو دُنیا بھر کےمداحوں کو یادگاری تقریبات اور یادگاروں کیساتھ الوداع کہا گیا۔
کمپنی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ پارک جو کہ مارشل آرٹس کے افسانوی کھلاڑی گوکو اور اس کے دوستوں کی دنیا کے گرد گھومتا ہے، ریاض کے قریب قدیہ انویسٹمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا۔پانچ لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والے اس منصوبے میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے علاوہ ڈریگن بال سیریزسےمتاثر سات علاقوں میں سیاحتی مقامات اور پرکشش پوائنٹش شامل ہونگے۔
سعودی عرب کی تیل و گیس پرمنحصر معیشت کومتنوع بنانےکی کوششوں میں متعدد بڑےتفریحی منصوبوں کاقیام شامل ہے۔ قدیہ پراجیکٹ امریکی ریاست فلوریڈامیں ڈزنی ورلڈکےسائز سے دوگنا زیادہ جگہ پر تعمیرکیاجارہاہے اور اس میں سکس فلیگ تفریحی پارک بھی شامل ہوگا۔