کویت اردو نیوز : پاکستان اسلام آباد میں 660 ہجری سے اب تک کے نادر قرآنی نسخوں کی نمائش جاری ہے ۔
اسلام آباد میں 660 ہجری سے لے کر آج تک کے نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش کی گئی ہے ، نمائش کے شرکاء نے نایاب قرآنی نسخوں کی زیارت کو ایمان کی تازگی کا ذریعہ قرار دیا۔
قرآنی نسخوں کی نمائش کے منتظمین نے کلام الٰہی کے عظیم نسخوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا بنیادی مقصد لوگوں کو معلومات تک رسائی کا موقع فراہم کرنا اور صدیوں سے محفوظ قرآنی نسخوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
اسلام آباد میں ایک نجی پراپرٹی میں قرآن پاک کے قدیم نسخوں کی نمائش کی گئی۔ اس نمائش کو دیکھنے والوں کو ایک ہی چھت کے نیچے قرآن پاک کے متعدد نایاب نسخوں کو دیکھنے اور متعلقہ معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔
Related posts:
اوورسیز پاکستانیوں کوفراڈ سے بچانے کیلیے خصوصی اقدامات
پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کا اجراء
تقریب میں ڈانس کر کے نماز کا مذاق اڑانے والا بدبخت شخص گرفتار
غیرقانونی افغانیوں کی پاکستان بدری کےوران خاندانی جھگڑوں نےایک شخص کی جان لےلی
پاکستان نے افغانیوں کو وارننگ دے دی
پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر کہاں ہے؟
ایک اور پاکستانی نجی ایئر لائن Q-Airways کو اندرون ملک آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی