کویت اردو نیوز،13 مئی: سعودی عرب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوڈان سے اپنے شہریوں اور دوست ممالک کے شہریوں کے انخلاء کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
یہ آپریشن 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر انخلا میں 8 ہزار 455 افراد کو نکالا گیا تھا۔
ان میں 404 سعودی شہری اور 110 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 8 ہزار 51 دوسرے افراد شامل تھے۔
ان افراد کو رائل سعودی نیوی کے بحری جہازوں اور رائل سعودی ایئر فورس کے طیاروں کے ذریعے نکالا گیا تھا۔
اسی طرح سعودی عرب نے اپنے دوست ملکوں کے 11 ہزار 184 شہریوں کو نکلنے میں مدد بھی فراہم کی ہے۔
ان افراد کو پہلے سعودی عرب لانے اور پھر اپنے اپنے ملکوں میں بھیجنے میں بھی مملکت نے مدد فراہم کی
Related posts:
سلطان عمان نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 328 قیدیوں کے لیے معافی نامہ جاری کر دیا
قرآن پاک کی بے حرمتی پر قطر نے سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے لوگوں کا علاج کرنے والا مصری شہری پکوان سینٹر کا ملازم نکلا
قطر: منشیات فروشی اور استعمال کے الزام میں 4 افراد گرفتار
جنگلی حیات کی تجارت اور شکار پر 10 سال قید اور 30 ملین ریال جرمانہ
سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں بارش کا الرٹ جاری
قوی پلیٹ فارم پر کفالت تبدیل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
گہری کھائی میں پھنسے 05 سالہ ننھے ریان کو 70 گھنٹے گزر گئے، بچے کو بچانے کی امدادی کاروائیاں جاری