کویت اردو نیوز 19 جون: روزنامہ الرائے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب عرب دنیا میں پہلے اور دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں کے غیرملکی کارکنوں نے سب سے زیادہ ڈالر اپنے ممالک بھیجے۔
عالمی بینک کی رپورٹ کی بنیاد پر "مبشر” کے اعدادوشمار کے مطابق، 2022 کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ سرفہرست ہے، جس کی مالیت 79.15 بلین ڈالر ہے جبکہ سعودی عرب 39.35 بلین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اس کے بعد سوئٹزرلینڈ 32 بلین کے ساتھ تیسرے نمبر پر، پھر جرمنی 25.6 بلین ڈالر جبکہ چین 18.25 بلین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
2022 کے دوران کویت سے منتقلی کا حجم تقریباً 17.74 بلین ڈالر تھا، جس نے دنیا میں چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ کویت سعودی عرب کے بعد خلیج میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ایک رپورٹ میں، ورلڈ بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ترسیلات زر 2023 میں 1.4 فیصد بڑھ کر 656 بلین ڈالر ہو جائے گی۔
دوسری جانب رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ 2022 میں ترسیلات زر وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک ہندوستان تھا، کیونکہ دوسرے ممالک میں رہنے والے ہندوستانی کارکنوں نے بھارت میں 111 بلین ڈالر منتقل کیے، میکسیکو 61 بلین کی ترسیلات زر وصول کرنے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پھر چین تقریباً 51 بلین ڈالر، پھر فلپائن 38.05 بلین ڈالر کے ساتھ، فرانس 30.04 بلین کے، پاکستان 30 بلین کے ساتھ چھٹے نمبر پر جبکہ مصر دنیا میں ساتویں اور عرب دنیا میں سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جس کی ترسیلات زر کا حجم 28.33 بلین ڈالر تھا۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 2022 میں غیر ملکی کارکنوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، جس سے تارکین وطن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔