ڈھاکا: (کویت نیوز اردو) بنگلادیش میں ڈینگی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مرض سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مسلسل اضافہ ہوتے ہوئے 900 تک پہنچ گئی ہے ۔ہسپتالوں میں رش کی وجہ سے بیڈز کم پڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس اب تک ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ اور 87 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تعداد بچوں اور بوڑھوں کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے ڈینگی کے باعث پھیلنے والی اس خطرناک صورت حال کو 23 برس کی بدترین صورتحال قرار دے دیا ہے ۔
وزارتِ صحت بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلیے حکومت نے بڑے پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کردیاہے جب کہ شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کو اپنی گھروں کے ارد گرد صاف پانی جمع نہ ہونے دیں۔