کویت اردو نیوز ، 2 اکتوبر 2023: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اداکارہ کی منیجر انوشہ طلحہ خان نے انسٹاگرام پر ان کی شادی کے دن کی ایک ویڈیو شیئر کی جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مہنگے سفید لہنگے میں ملبوس ہیں اور دولہا کی طرف چل پڑی ہیں جب کہ سلیم سیاہ شیروانی میں ملبوس ہیں۔
ماہرہ خان نے اس سے قبل معروف فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کی تھی۔
اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، مداحوں نے ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Related posts:
'ڈنکی' کی اہم تفصیلات سامنےآگئیں
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی۔
انجیلینا جولی بے بس فلسطینیوں کی آواز بن گئیں
بحرینی کمپنی کی بنائی فلم ہندوستان کے سنیما گھروں کی زینت بن گئی
ایشوریا رائے کی سالگرہ پر ابھیشیک سمیت پورا بچن خاندان غائب
شاہ رخ خان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ریاض میں بین الاقوامی کھانوں کے ساتھ ایک انوکھے تفریحی مقام کا افتتاح
معروف امریکی اداکار مورگن فریمن مسلمان ہو گئے، خبر جھوٹی نکلی