کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: سعودی عرب میں جمعہ کو غروب آفتاب کے بعد مکہ مکرمہ اور جدہ میں بارش کی اطلاعات ہیں جس سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔
عمرہ زائرین بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف اور عبادت میں مصروف تھے۔ انہوں نے دعا بھی کی۔
القرآن چینل نے دنیا بھر میں بارش کے دوران طواف کی براہ راست فوٹیج نشر کی۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد حرام کی خدمت کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد حرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادات کے دوران زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ، بارش کے دوران مطاف، عبادت گاہوں، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Related posts:
کریم کی دبئی کے رہائشیوں کیلئے فری بائک رائڈز کی پیشکش
بالکونی میں کپڑے ڈالنے پر ابوظہبی میں سخت قانون سازی
مسجد الحرام کے قالینوں کی یومیہ صفائی کا عمل کیسے سرانجام پاتا ہے ؟
100 معذور افراد ککنگ کی تربیت لے کر عالمی باورچی بن گئے
ایمریٹس روڈز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کردی
سعودی عرب نے اسرائیل سے متعلق اپنا موقف واضح کردیا
سعودی عرب نے افغان باشندوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کرلیے
عمان: دھوفر کا طاقۃ قلعہ عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔