کویت اردو نیوز : بالی ووڈ کے بلاک بسٹر اور مقبول فلم ‘دھوم’ کے ہدایت کار سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 56 سالہ ہدایت کار سنجے گدھوی اپنی سالگرہ سے 3 روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جب ڈائریکٹر سنجے گدھوی کو دل کا دورہ پڑا تو وہ لوکھنڈ والا میں اپنی رہائش گاہ پر تھے جب کہ ان کی بیٹی سنجینا گدھوی نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کی۔
ڈائریکٹر سنجے گدھوی کی بیٹی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد صبح کی سیر کے لیے گئے تو انہیں سینے میں درد ہوا، ہم انہیں اسپتال لے گئے لیکن وہ گھر میں ہی دم توڑ گئے۔
سنجے گدھوی کی بیٹی نے مزید کہا، "میرے والد کو کوئی بیماری نہیں تھی، وہ بالکل صحت مند تھے۔ ان کی اچانک موت نے ہمیں صدمہ پہنچا دیا ہے۔”
واضح رہے کہ سنجے گدھوی کا شمار بالی ووڈ کے مقبول ترین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی بالی ووڈ فلم ‘تیرے لے’ کی ہدایت کاری کی، ان کی بلاک بسٹر فلموں میں ‘میرے یار کی شادی ہے’، ‘دھوم’ شامل ہیں۔ ‘ اور ‘دھوم 2’ دیگر فلموں میں