کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023 : ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پیرس فیشن ویک بھرپور انداز میں منایا گیا ، فیشن ویک میں دنیا کے نامور ڈیزائنرز نے نت نئے ملبوسات پیش کیے ، ماڈلز نے ملبوسات میں کیٹ واک کر کہ شو کو چار چاند لگا دئیے ۔
پیرس فیشن ویک کا انعقاد ہرسال شہرکےمختلف مقامات پرمنعقدکیاجاتاہے۔
پیرس فیشن ویک کاشماردنیا بھرکے چاربڑے فیشن ویکس میں کیا جاتا ہے جن میں لندن ، میلان اور نیو یارک فیشن ویک بھی شامل ہیں۔
اس فیشن ویک میں شرکت کرنے کے لیے ڈیزائنرز کا چندشرائط پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے ، جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہرسال 35 مختلف فیشن لُکس پیش کرنے ہوں گے جن میں دن اور رات میں پہنےجانیوالے ملبوسات بھی الگ الگ تیار کیے جانے چاہئیں ۔
فیشن ویکس میں ہفتہ بھر مختلف فیشن ایونٹس کروائے جاتے ہیں ۔
اٹھارہ سال سےکم عمر ماڈلز کی پیرس فیشن ویک میں شرکت کرنے پر پابندی عائد ہے۔
ان فیشن ویکس میں ارمانی، ڈولچے اینڈ گبانا، گوچی، ورساچی جیسے بڑے بڑے برانڈز حصہ لیتے ہیں۔
ان چار بڑے فیشن ویکس کا آغاز نیو یارک سے کیا جاتا ہے ، اس کے بعد لندن پھر میلان اور سب سے آخر میں پیرس فیشن ویک منعقد کیا جاتا ہے۔
نیو یارک، فیشن ویک منانے والا پہلا شہر مانا جاتا ہے ، ہر سال شائقین کی بہت بڑی تعداد میں ان فیشن ویکس میں شرکت کرتی ہے ۔