کویت اردو نیوز : رات کو بہت سے لوگوں کی نیند متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کے دوران جسم کا درجہ حرارت نسبتاً کم ہوتا ہے لیکن اگر آپ کے اردگرد درجہ حرارت زیادہ ہو تو آپ کے لیے پوری نیند لینا مشکل ہو جاتا ہے ۔
آپ کی خوراک اس مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
سونے سے پہلے ہربل چائے پی لیں۔ یہ ہمارے جسم کو پرسکون کرنے میں مدد کرتی ہے جس سے نیند بہتر ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ آپ زیرہ، سونف، دار چینی اور ادرک کو ملا کر بھی چائے بنا سکتے ہیں۔ یہ تمام جڑی بوٹیاں اچھی نیند کے لیے مددگار سمجھی جاتی ہیں۔
گرم دودھ بھی اچھی نیند کا صدیوں پرانا نسخہ ہے۔ سونے سے پہلے چائے اور کافی جیسی کیفین کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔
کیلے ، خشک میوہ جات اور شہد کا استعمال لازمی کریں ، اگر آپ ان اشیاء کو اپنی خوراک میں شامل کریں تو آپ کو اچھی نیند آئے گی۔ شہد دماغ کو کیمیکل فراہم کرتا ہے جو جسم کو سکون پہنچاتا ہے۔ کیلے اور خشک میوہ جات میں میگنیشیم ہوتا ہے اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔
آپ کی نیند تناؤ اور اضطراب جیسے مسائل سے متاثر ہوتی ہے، لہذا یہ صرف غذا ہی نہیں ہے جو مددگار ہے، بلکہ طرز زندگی میں بھی تبدیلیاں آنی چاہئے ۔
بہتر ہے کہ آپ رات کو سونے سے تین سے چار گھنٹے پہلے کھانا کھائیں تاکہ اسے اچھی طرح ہضم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ، سونے سے پہلے ٹھنڈےپانی سے غسل نہ کریں کیونکہ اس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔