پچھلے کچھ دنوں سے کویت اردو نیوز کے صارفین کی جانب سے وصول ہونے والے متعدد سوالوں میں ایک سوال جس کا جواب درج ذیل ہے۔
کویت وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی Immune ایپلی کیشن ( جس میں اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ متعلقہ شخص نے کورونا ویکسین وصول کی ہوئی ہے یا نہیں خواہ وہ کویت میں لگی ہو یا کویت سے باہر کسی دوسرے ملک میں۔ ایپلی کیشن میں ظاہر ہونے والا سبز رنگ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ متعلقہ شخص کورونا کی ویکسین وصول کر چکا ہے جبکہ سرخ رنگ اس بات کی دلیل ہے کہ متعلقہ شخص نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہے اس کے علاوہ
اس ایپلی کیشن میں متعلقہ شخص کے ضروری قواعد مثلاً بطاقہ نمبر ، پاسپورٹ نمبر اور قومیت کا بھی اندراج ہوتا ہے جو کہ ایپلی کیشن میں رجسٹریشن کرنے کے بعد خودکار سسٹم کے ذریعے ایپلی کیشن میں خودبخود آ جاتا ہے)۔
کویت اردو نیوز کو کویت اور کویت سے باہر پھنسے ہوئے متعدد صارفین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر وصول ہونے والے سوالوں میں سے ایک اہم سوال یہ بھی ہے ان کی Immune ایپلی کیشن میں تمام قواعد کا اندراج ہے لیکن ان کا پاسپورٹ نمبر اس ایپلی کیشن میں موجود نہیں ہے۔ ایسی پریشانی کا سامنا کرنے والے صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ Immune ایپلی کیشن میں پاسپورٹ نمبر کا اندراج اس وقت کیا جائے گا جب متعلقہ شخص کی Immune ایپلی کیشن میں سبز رنگ نمایاں ہو جائے گا۔ اس مسئلے کا حل درج ذیل دیا گیا ہے۔
اگر کوئی شخص کویت سے باہر پھنسا ہوا ہے اور ویکسین لگوانے کے باوجود اس کی Immune ایپلی کیشن میں پاسپورٹ نمبر ظاہر نہیں ہو رہا تو متعلقہ شخص کو اس ملک سے حاصل ہونے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو کویت وزارت صحت کی ویب سائٹ https://vaxcert.moh.gov.kw/SPCMS/PH/CVD_19_Vaccine_External_Registration.aspx پر اپلوڈ کر کے اپنے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا انتظار کرنا ہو گا۔ سرٹیفکیٹ کی تصدیق (جو کہ بذریعہ ای میل وصول ہوتی ہے) کے بعد آپ کویت میں رہنے والے اپنے کسی دوست و رشتہ دار کو مِشرف نمائش گراؤنڈ میں بھیجیں جہاں ایک کاؤنٹر "Ask Me” کے نام سے خاص طور پر مختص کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر پر موجود عملہ ایپلی کیشن میں آپ کے پاسپورٹ نمبر کا اندراج کر دے گا۔
دوسری جانب اگر کوئی شخص کویت میں موجود ہے اور Immune ایپلی کیشن میں اس کا پاسپورٹ نمبر ظاہر نہیں ہو رہا تو وہ متعلقہ شخص ویکسین کی ایک خوراک وصول کرنے کے بعد بھی مِشرف نمائش گراؤنڈ میں "Ask Me” کاؤنٹر پر جا سکتا ہے جہاں متعلقہ عملہ ایپلی کیشن میں اس کے پاسپورٹ نمبر کا اندراج کر دے گا۔
یاد رہے کہ Immune ایپلی کیشن میں پاسپورٹ نمبر کا درج کرانا ضروری ہے جو کہ ویکسین کی خوراکیں وصول کرنے کے بعد ہی درج ہو گا۔ "Ask Me” کاؤنٹر کویت کے مقامی وقت شام 4 بجے کھلتا ہے۔