کویت اردو نیوز 09 اپریل: مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ ہر صبح مسجد میں وزیر اعظم عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی شیخ عکرمہ صبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی جس میں مسجد اقصیٰ کے امام کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف قابلِ ستائش ہے۔ شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ عمران خان کی طرح کسی نے فلسطین کا واضح ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی پر جاندار سفارت کاری نے دل جیت لیے، امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مؤثر آواز فلسطین کے لیے خوشی کا باعث ہے، فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کا قرض دعاؤں سے ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک
فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹا، عمران خان کا مؤقف ہےکہ کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اسرائیل ایک ناجائز اور خلاف قانون ریاست ہے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی ہے، عمران خان فلسطین پر مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان فلسطین کے لیے حمایت کی سیاسی قیمت چکا رہے ہیں۔
Asalam o Alaikom Kya imam sahab akrma sirf Imran khan KO islye dua dety hain k Imran Khan NY Falastin ki bat ki hai jb madad bheje ya koi amlii qadam uthae
falastin k lye phir imam sahab dua den ya yadkren