کویت اردو نیوز 09 مئی: کویت کی نیشنل فگر اسکیٹنگ ٹیم نے لڑکیوں کی عالمی فگر اسکیٹنگ چیمپین شپ "ایمریٹس اسکیٹ” کے پہلے دن تین گولڈ میڈل حاصل کیے جو کہ
دبئی، متحدہ عرب امارات میں شاندار بین الاقوامی شرکت کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے اور تین دن تک جاری رہتی ہے۔چیمپین شپ میں کویتی کھلاڑیوں نے شاندار فتح حاصل کی جس میں کھلاڑی جوری الملا، مداوی الحمدان اور جنا الشملان نے طے شدہ زمروں میں اپنے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ کویتی ٹیم 12 کھلاڑیوں کے ساتھ چیمپئن شپ کے ان مقابلوں میں شرکت کر رہی ہے۔ کویت ونٹر گیمز کلب کے نائب صدر خالد المطیری نے کویت کے مقامی اخبار کو بتایا کہ یہ جیت کلب کی جانب سے کویتی خواتین کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ کے لیے بیرونی و اندرونی کیمپوں،
مقامی چیمپئن شپ اور ورکشاپس کے باقاعدگی سے انعقاد کی بدولت فراہم کی گئی شاندار تیاری کے نتیجے میں ملی ہے۔
المطیری نے ٹورنامنٹ کے پہلے دن ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور تین طلائی تمغوں کے حصول کی تعریف کی جس سے کویتی خواتین کی کھیلوں کے میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے کی صلاحیت کی تصدیق ہوتی ہے۔ دوسری جانب انہوں نے اگلے ہفتے ختم ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے پیش نظر کھلاڑیوں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔