کویت اردو نیوز،8ستمبر: دنیا کے نمبر 1 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاک اسٹار کھبی لامے نے بالآخر اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی مذہبی وابستگی ظاہر کردی۔
مذہب کے بارے میں سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال پر 22 سالہ ٹک ٹوکر نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دیندار مسلمان ہے۔
اسی انٹرویو سے یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ حافظ قرآن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ 9 مارچ 2000 کو سینیگال میں پیدا ہوئے تھے۔ تاہم، جب وہ ایک سال کا تھا تو اس کا خاندان اٹلی چلا گیا۔
14 سال کی عمر میں، انہیں اس کے والدین نے سینیگال کے شہر ڈاکار کے قریب ایک قرآنی اسکول میں اسلام کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کا مطالعہ کرنے اور حافظ قرآن بننے کے لیے بھیجا تھا۔