کویت اردو نیوز، 19 اپریل: نیدرلینڈز کے رائل ڈچ ایئرلائنز (کے ایل ایم) کے طیارے کے انڈر کیرج جہاز سے گزشتہ روز ایک شخص کی لاش ملی ہے، یہ طیارہ کینیڈا سے نیدرلینڈز کے لیے پرواز کررہا تھا۔
این ایل ٹائمز نے ہوائی اڈے کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایمسٹرڈیم کے باہر شیفول ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد طیارے کے لینڈنگ گیئر میں ایک لاش ملی۔
طیارے نے کینیڈا کے ایک غیر متعینہ شہر سے ایمسٹرڈیم کے لیے اڑان بھری تھی، لیکن وہی طیارہ حال ہی میں کینیڈا بھیجے جانے سے پہلے لاگوس، نائیجیریا میں آن گراؤنڈ تھا۔
یہ بھی واضح نہیں ہے کہ یہ شخص کس شہر میں لینڈنگ گیئر کے میکنزم پر چڑھا تاہم کسی جرم کا امکان نہیں ہے۔
رائل نیدرلینڈز ماریچاؤسی کے ترجمان نے ڈچ روزنامہ ٹیلی گراف کو بتایا کہ "تفتیش ابھی جاری ہے اور ہم متاثرہ کی شناخت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خاندان کو مطلع کیا جا سکے۔”
سیکورٹی فورسز نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ شخص ہوائی جہاز کے وہیل ویل میں چھپا ہوا سمجھا جاتا ہے۔
جنوری 2022 میں بھی اسی ائیرپورٹ پر ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب جوہانسبرگ سے نیروبی میں سٹاپ کیساتھ سفر کرنے والے کارگو طیارے کے وہیل سیکشن میں ایک آدمی چھپا ہوا تھا اور 11 گھنٹے کی پرواز کے بعد بھی زندہ پایا گیا۔