کویت اردو نیوز، 17 مئی: بحرین کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انویسٹی گیشن اینڈ کریمنل ایویڈینس نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو 14ہزار بحرینی درہم مالیت کی نشہ آور اشیاء رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
تفتیش کے بعد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، اور منشیات ضبط کر لی گئیں اور کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ڈیلی ٹریبیون نے حال ہی میں رپورٹ کیا کہ پولیس نے 27 سے 40 سال کی عمر کے تین ایشیائی مردوں کو ایک لاکھ بحرینی درہم سے زیادہ مالیت کی منشیات اپنے ساتھ رکھنے پر گرفتار کیا۔
ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ بحرین کے تمام رہائشیوں اور شہریوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ 24 گھنٹے میسر ہاٹ لائن (996) پر کسی بھی مسئلہ یا مشاہدے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ مخبروں کی تفصیلات کو خفیہ رکھتے ہوئے منشیات کے کنٹرول میں مدد کی درخواست کریں۔