کویت اردو نیوز،11ستمبر: بھارت نے جی ٹوئنٹی کانفرنس کا انعقاد کرکے خطے کا نقشہ ہی بدل ڈالا جس سے اب پاکستان اور چائنہ کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تجزیہ نگاروں کی نظر میں اس کانفرنس سے اربوں کھربوں کی پاک چین انویسٹمنٹ ڈوب چکی ہے، کیونکہ بھارت نے سی پیک سے دس گَنا بڑا اکنامک کاریڈور کا افتتاح کردیا ہے، جس کا نام بھارت نے انڈیا مڈل ایسٹ یورپ اکنامک کاریڈور رکھا ہے جس میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، روس، ترکی جیسے بڑے ممالک بھارت کے بزنس پارٹنرز بن گئے ہیں۔
اس اکنامک کاریڈور کے علاوہ جی ٹوینٹی کانفرنس میں جو دیگر گیم چینجر معاہدے ہوئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
1- برطانیہ کا بھارت کے ساتھ "ٹیکس فری ٹریڈ” کا معاہدہ
2- سعودی عرب کا دو لاکھ بھارتیوں کو سعودیہ میں نوکری دینے کا اعلان
3- ترکی کا بھارت کو جدید ڈرون دینے کا معاہدہ
4- امریکہ کا بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا سفارت خانہ بنانے کا معاہدہ
درج بالا معاہدوں کے بعد سی پیک کی ویلیو صفر ہوگئی ہے، کیونکہ پاکستان اور چین بس اب سی پیک سے صرف ” ٹیکس” ہی وصول کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب دنیا اب تجارت کیلئے بھارتی بندر گاہیں استعمال کریگی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ان سب اقدامات سے بھارت نے تجارتی، سفارتی اور معاشی میدان میں پاکستان اور چائنہ کو بدترین شکست دے دی ہے۔
یہ تم لوگوں کی بھول ھے تمہارے اس غلط پروپیگنڈوں سے پاکستان اور چین کو کچھ فرق نہیں پڑنے والی ھے تم لوگوں کے پیٹ میں ہمارے سی پیک دیکھ کے بہت درد کرہا تھا ابھی ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ کرے یہ درد اور شدت سے بڑجائے آمین ثم آمین تاکہ تم لوگ پاگل کتے کی طرح اور زیادہ بھونکے اور پوری دنیا دیکھے گا کہ انڈیا کتنا پاگل ہو کیا ھے ۔