کویت اردو نیوز،21 جولائی: برطانیہ کے شہر برمنگھم کی ایک مذھبی شخصیت "سید فضیل عطاری” کو ایک بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
سید عطاری برطانیہ میں دعوت اسلامی کے مبلغ کے طور پر دین اسلام کی خدمت کررہے ہیں اور آپ جان کر حیران ہوں گے کہ ان کی کوششوں سے یوکے کے شہر برمنگھم میں دعوت اسلامی کے پندرہ مراکز قائم ہوچکے ہیں۔
فضیل عطاری کو یوکے میں پولیس اینڈ کرائمز کمشنر کی طرف سے 2023 کا آؤٹ سٹینڈنگ سٹیزن ایوارڈ Outstanding citizen award دیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ ہر سال ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جو معاشرے کے لیے قابل فخر خدمات انجام دے یا اس نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہوں یا اس کا معاشرے میں ایک نمایاں مقام ہو اور پھر سروے کرکے ایک کمیٹی لاکھوں افراد میں کسی ایک ایسے شخص کا انتخاب کرتی ہے جو اس معاشرے کا سب سے شاندار شہری ہو۔
یہ فخر کی بات ہے کہ اس سال وہاں کی کمیٹی نے چھ ملین (یعنی ساٹھ لاکھ) لوگوں میں سے اس ایوارڈ کے لیے "سید فضیل عطاری” کا انتخاب کیا۔