کویت اردو نیوز،6ستمبر: سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے ہیں۔
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں 24 اگست سے 30 اگست 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 9124 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
4284 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 1943 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 579 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
گرفتار افراد میں سے 54 فیصد یمنی، 44 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے
Related posts:
ایک اور پاکستانی اداکارہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا
اماراتی حکام کا لیبر لاء اور کارکنوں کی تحفظ کے بارے میں آگاہی مہم کا انعقاد
خوفناک حادثے نے معصوم بچے سے ماں اور بہنیں چھین لیں
مسجد الحرام میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 500 اہلکار تعینات
21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی عائدکردی گئی
بحرین نے 06 ممالک کا داخلہ بند کر دیا
فلسطینی قیدی نے اسرائیلی جیل میں قرآن پاک حفظ کرلیا
سعودی عرب نے 96 گھنٹے مفت ویزا کی سہولت فراہم کردی