کویت اردو نیوز ، 3 اکتوبر 2023: بالی ووڈ میگا اسٹار سلمان خان کی ڈانس ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداح پریشان ہوگئے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک بڑے صنعتکار کے پوتے کی سالگرہ کی تقریب میں اسٹیج پر اپنے ایک مشہور گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ سلمان خان ویڈیو میں تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے ڈانس میں بھی حرکت اور خوبصورتی کی کمی ہے ۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سلمان خان کے مداح ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہوگئے۔ بالی ووڈ میگا اسٹار کے لیے سوشل میڈیا پر نصیحتیں جاری ہو گئیں۔
ایک مداح نے سلمان خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں اور ٹائیگر 3 کی ریلیز کے بعد کام سے بریک لیں۔
سلمان خان کے ایک مداح نے بھی ان کے بڑھتے ہوئے وزن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی تھکے ہوئے لگ رہے ہیں؟ مداحوں کو امید ہے کہ سلمان خان اپنی صحت کا خیال رکھیں گے اور جلد اپنی بہترین فارم میں واپس آجائیں گے۔