کویت اردو نیوز،14ستمبر: بھارت میں ایک نئے اور مہلک وائرس نیپا دریافت ہوا ہے جسکے پھیلاؤ کے ڈر سے تعلیمی اداروں، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا۔
بھارتی جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچے سمیت 2 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔
ریاستی وزیر صحت وینا جارج کے مطابق کیرالہ میں پایا جانے والا وائرس بنگلہ دیش میں ایک وائرس کی مختلف قسم ہے جو ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے اور اس کی وجہ سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے تاہم یہ کم متعدی ہے۔ یہ وائرس متاثرہ چمگادڑوں، خنزیروں یا لوگوں کے جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتا ہے
انہوں نے کہا کہ ریاست میں 130 سے زائد افراد کا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ہم متاثرہ افراد کے رابطوں کا جلد پتہ لگانے اور علامات کے حامل مریضوں کو عام آبادی سے الگ تھلگ کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ تاہم، وائرس کے عدم پھیلاؤ کیلئے ریاست کے کچھ حصوں میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے