کویت اردو نیوز ، 28 ستمبر 2023 : بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے واٹس ایپ چینلز پر سب سے زیادہ مقبول ترین شخصیت بن چکی ہیں ۔
سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ پر نئے لانچ کیے گئے چینلز فیچر کسی شخص کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کا سب سے نیا اور آسان طریقہ ہے، بالی وڈ اداکارہ کترینہ اس وقت گلوکار ریپر بیڈ بنی اور مارک زکربرگ سے زیادہ مقبول ہیں .
کترینہ کا چینل کم از کم 14 ملین فالوورز کے ساتھ ایپلی کیشن پر سب سے زیادہ فالو کیے جانےوالے چینلز پر چوتھے نمبر پر ہے، کترینہ کیف واٹس ایپ (23 ملین) فالورز، نیٹ فلکس (16.8 ملین) فالورز اور ریئل میڈرڈ (14.4 ملین) فالورز کے بعد سب سے زیادہ فالو کرنے والی شخصیت ہیں۔


















