کویت اردو نیوز، 10 اکتوبر 2023: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہناز گل کو اپنی نئی فلم کی ریلیز کے چند روز بعد ہی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہناز گل کی نئی فلم ‘تھینک یو فار کمنگ ‘ 6 اکتوبر کو ریلیز کر دی گئی ہے، فلم میں شہناز گل کے ساتھ بھومی پڈنیکر، انیل کپور، سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والی کشا کپیلا اور شبانی بیدی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ .
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہناز گل کی ایک لائیو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں فوڈ پوائزننگ ہوئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔
شہناز گل کا مزید کہنا تھا کہ ‘سب کا وقت آتاہے اورجاتاہے، میرے ساتھ بھی ایساہی ہواہے ، میراوقت پھر
آئےگا، میں نے سینڈوچ کھایاتھا جس کی وجہ سےمجھےفوڈانفیکشن ہوگیا’۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہےکہ وہ باہر کا کھانا کھانے سے گریز کریں اور بہت احتیاط سے چیزیں کھائیں کیونکہ موسم کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔