کویت اردو نیوز ،1 اکتوبر 2023 : بالی ووڈ اسٹار سنی دیول کی نئی فلم کے حقوق کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی جانب سے 100 کروڑ کی ریکارڈ آفر کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غدر کے ہیرو کی نئی فلم کو بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان پروڈیوس کریں گے اور اس کی ہدایت کاری راجکمار سنتوشی کریں گے۔
سنی دیول اور راجکمار سنتوشی ماضی میں ایک ساتھ ہندوستانی باکس آفس پر مشہور بلاک بسٹر فلمیں ‘گھیل’ اور ‘دامنی’ دے چکے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سنی دیول کی نئی فلم پراجیکٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اس کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اپنے حقوق کے لیے تاریخی پیشکش کی ہے۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی جانب سے بہت بڑی پیشکش ظاہر کرتی ہے کہ اس وقت کی بلاک بسٹر ‘غدر 2’ کی کامیابی سے انڈسٹری میں سنی دیول کی ساکھ بحال ہوئی ہے۔
Related posts:
اکشےکمارکی اب تک کتنی فلمیں فلاپ ہوچکی ہیں ؟
معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری
حماس کی حمایت کرنے کی وجہ سے اسرائیلی اداکارہ گرفتار
سی آئی ڈی کے معروف اداکار کو دل کا خطرناک دورہ
شعیب ملک کی نئی شادی پرڈیپ فیک سےبنی میم وائرل
فلپائنی گلوکارہ اگلے ماہ دوحہ میں پرفارم کریں گی۔
شوبز ستاروں کا میچ میدان جنگ میں تبدیل
کامیڈین نے ’بگ باس‘ میں نماز ادا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے