کویت اردو نیوز ، 25 اکتوبر 2023: نیدرلینڈ کے باؤلر باس ڈی لیڈ نے ورلڈ کپ میں بدترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بدھ کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے مارجن سے آسٹریلیا کے ہاتھوں 309 رنز سے شکست ہوئی۔ 400 رنز کے جواب میں ڈچ ٹیم صرف 90 رنز بنا سکی۔
میچ میں دو آسٹریلوی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے سنچریاں بنائیں جبکہ اسٹیون اسمتھ نے 71 رنز اور مارنوس لابوشین نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنی سنچری 40 گیندوں میں مکمل کی اور 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈچ بولر باس ڈی لیڈ میچ کے دوران مہنگے ترین بولر بن گئے جنہوں نے 10 اوورز میں 115 رنز دے کر ون ڈے کی تاریخ کے مہنگے ترین بولنگ اسپیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
اس سے قبل ورلڈ کپ میں بدترین باؤلنگ کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لوئس کے پاس تھا جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 113 رنز بنائے تھے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔
رواں ٹورنامنٹ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا 110 رنز دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ یہ ورلڈ کپ میں باؤلنگ کی تیسری بدترین کارکردگی تھی۔
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہاب ریاض نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 110 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔ راشد خان نے 2019 میں انگلینڈ کے خلاف 110 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لی تھی۔