کویت اردو نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کی ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا گیا۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 13ویں ایڈیشن میں سابق چیمپئن سری لنکا کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ سری لنکا نے ٹورنامنٹ میں صرف 2 میچ جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں پوزیشن پر ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے پورے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا ہے۔ یہ بیان سری لنکا کے وزیر کھیل کے دفتر نے جاری کیا۔
وزیر کھیل کے بیان کے مطابق سابق سری لنکن کرکٹر رانا ٹنگا کو کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ رانا ٹنگا 1996ء کےون ڈےورلڈکپ میں فاتح ٹیم کےکپتان بھی رہ چکےہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکن وزیر کھیل کی جانب سے کرپشن کے الزامات پر بورڈ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد سری لنکا بورڈ کو برطرف کر دیا گیا۔