کویت اردو نیوز : محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارشوں اور سیلاب کے دوران وادیوں کو عبور نہ کریں۔
سیلابی ریلے کے وقت وادی کو عبور کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی نے کہا ہے کہ "ملک کی کئی وادیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جب کہ شدید بارشوں کے باعث کئی شہروں میں سیلابی ریلے موجود ہیں۔”
"سیلاب کے ریلے کے دوران وادی کو عبور کرنے کے خطرے کے بارے میں آگاہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے”۔ انہوں نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق سیلابی ریلے کے دوران وادی عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔