کویت اردو نیوز : پولیو میں مبتلا پاکستانی نوجوان نوید بٹ نے امریکہ میں منعقدہ مسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں مسٹر اولمپیا مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں فزیکل چیلنج کیٹیگری میں پاکستان کے نوید بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
نوید بٹ بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو رکاوٹ نہیں بننے دیا اور باڈی بلڈنگ میں محنت کرکے نام کمایا۔
اس موقع پر نوید بٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مسٹر اولمپیا میں پانچویں بار میڈل جیتا ہے۔
نوید بٹ نے کہا کہ میں نے انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا جو کہ بہت خوشی کی بات ہے، آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا ۔


















