کویت اردو نیوز : امریکا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر پیش آیا۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قونصل خانے کے باہر فلسطینی جھنڈا اٹھائے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی جسے بچانے کے لیے آنے والے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت محفوظ ہے جب کہ قونصل خانے کے حوالے سے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی۔
ایف بی آئی کے اٹلانٹا دفتر کے مطابق وہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد اب تک ایک بار پھر اسرائیل کے بدترین حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔