کویت اردو نیوز : اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ کی پٹی کی صورتحال پر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا غیر محفوظ خطہ ہے۔
یونیسیف کے مطابق خوفناک بم دھماکوں اور تباہی سے متاثر ہونے والے نصف سے زیادہ بچے ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہوئے جن کی فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
غزہ کی پٹی میں بچے سخت حالات میں زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، یونیسیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایک ملین بچے خوراک کے بحران کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 33 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کل تک ملتوی کردیا ہے جس کے بعد جنگ میں وقفہ اور یرغمالیوں کی رہائی کل سے شروع ہوگی۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ حماس نے ابھی تک رہا کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست فراہم نہیں کی۔ قیدیوں کی رہائی کے لیے حتمی معاہدہ ہونے تک جنگ بندی نہیں ہوگی۔
اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ جنگ بندی منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گی، یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو جمعہ کو رہا کیا جائے گا، جمعہ سے پہلے کوئی قیدی رہا نہیں کیا جائے گا۔
اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر کامزید کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی اصلی معاہدے کیمطابق شروع ہوگی۔