کویت اردو نیوز : پاکستان، افغانستان اور بھارت میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یونائیٹڈ سٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش میں تھا۔
زلزلےکی گہرائی 206.6 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ جھٹکے دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئےتھے۔
ملک کے بڑے شہروں اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، شبقدر، لاہور، فیصل آباد،ایبٹ آباد، لوئر دیر، بھلوال میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ ہنگو، اورکزئی، دیربالا، بٹ گرام، مہمند، مردان، مانسہرہ، کوہستان سمیت خوشاب شہر اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان میں ڈی آئی خان ہنگو، دیامر، پاراچنار کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جھٹکوں کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتےہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاؤہ افغانستان میں بھی شدت کے ساتھ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
تاہم فی الحال کسی بھی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔