کویت اردو نیوز : ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ جہاں کہیں بھی اسکول بسیں طلباء کو سڑکوں پر اتارنے کے لیے رکی ہوئی دیکھیں ، وہاں سے دور رہیں۔ اس سلسلے میں جدید مانیٹرنگ کی جائے گی۔
امارات الیوم کے مطابق ابوظہبی پولیس کےکیپٹن مرشد علی المرار نے کہا کہ تمام لوگوں کا فرض ہے کہ وہ طلبہ کی بس کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جب کوئی اسکول بس ‘اسٹاپ’ سگنل کے ساتھ سڑک پر کھڑی ہو تو اس سے پانچ میٹر دور رہیں۔ اگر کوئی ڈرائیور اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر 1000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور 10 ٹریفک پوائنٹس کاٹے جائیں گے۔
ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تمام گاڑیوں کی الیکٹرانک اور جدید نظام کے تحت نگرانی کی جائے گی۔
ابوظہبی پولیس نے اسکول بس کے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ جہاں بھی رکیں وہاں پر ‘اسٹاپ’ لیور کھولیں اور طلبہ کو اتاریں تاکہ بس کے پیچھے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پتہ چل سکے۔
ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہوں اور بڑی سڑکوں پر اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔