کویت اردو نیوز : ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے والی دوائیں (سٹیٹینز) مسوڑھوں کی بیماری (پیریوڈونٹل بیماری) سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
تازہ ترین تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ ادویات امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
امریکہ کی میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا میں کی گئی تحقیق کے مطابق سٹیٹنز میکروفیجز نامی مدافعتی خلیوں کے رویے کو تبدیل کرکے مسوڑھوں کے انفیکشن سے ہونے والی سوزش کو کم کرنےمیں مددکرسکتے ہیں۔
ا حالیہ پیریڈونٹل لٹریچر میں روایتی تھراپی کیساتھ ساتھ سٹیٹنز کے استعمال کے فائدہ مند اثرات دکھائے گئے ہیں۔ تاہم، اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سٹیٹنز خاص طور پر میکروفیجز کو متاثر کرتی ہیں، جو مسوڑھوں کی بیماری کے علاج میں مدد کر سکتی ہیں۔
یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر سبرامنیا پیندرواڈا نے کہا کہ تحقیق کے دوران محققین نے مسوڑھوں کی بیماری کے دوران مخصوص حالات کی نقل کی اور سٹیٹنز متعارف کروا کر میکروفیج کے ردعمل میں بہتری دیکھی۔ اس سے یہ جاننے کا موقع ملا کہ سٹیٹن جیسی دوائیں ان بیماریوں جیسی سوزش والی حالتوں کے علاج میں کس طرح مدد کر سکتی ہیں۔