کویت اردو نیوز، 2 مئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ایک بار جنوبی افریقہ میں 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے تھے۔
پریتی زنٹا آئی پی ایل کی فرنچائزیز کے مشہور مالکان میں سے ایک اور پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں۔
اُنہوں نے اس حوالے سے حال ہی میں انکشاف کیا کہ2009ء میں آئی پی ایل کے دوسرے آیڈیشن کے دوران جوکہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا لہٰذا، یہ فطری سی بات ہے کہ ٹیم کچھ ہندوستانی کھلاڑی دیسی کھانے کے لیے ترس گئے تو وہاں پر اُنہیں اپنی ٹیم کے لیے آلو پراٹھے بنانے پڑے۔
اُنہوں نے کہا کہ’جنوبی افریقہ میں پہلی بار مجھے یہ احساس ہوا کہ لڑکے بہت کھاتے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’جنوبی افریقہ میں روایتی ہندوستانی کھانے کے لیے ترسے ہوئے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میں نے کہا کہ میں اُنہیں آلو کے پراٹھے بنانا سیکھا سکتی ہوں جس پر انہوں نے مجھ سے ہی سب کے لیے پراٹھے بنانے کی فرمائش کردی‘۔
پریتی زنٹا نے بتایا کہ’اپنے ٹیم ممبرز کی اس فرمائش پر میں نے کہا کہ اگر وہ اگلا میچ جیت جاتے ہیں تو میں سب کے لیے پراٹھے بناؤں گی اور پھر وہ میچ جیت گئے جس کے بعد مجھے پوری ٹیم کے لیے 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے اور اس کے بعد سے آج تک میں دوبارہ کبھی آلو کے پراٹھے نہیں بنائے