کویت اردو نیوز،1 اکتوبر 2023: اداکار اکثر لائیو آتے ہیں اور اپنے مداحوں سے بات کرتے ہیں، جو بعض اوقات عجیب و غریب حالات کا باعث بنتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی اداکارہ اونیت کور کے ساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ہوا یوں کہ بھارتی اداکارہ فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے لائیو گفتگو کر رہی تھیں، اس دوران انہیں عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو چیٹ کر رہی ہیں، اور ایک مداح کو اپنے ساتھ لائیو لے رہی ہیں۔ اسی دوران مداح کی ماں غصے میں اس کے پیچھے آتی ہے اور فوراً اسے مارنا شروع کردیتی ہے۔
یہی نہیں بلکہ وہ اپنے بیٹے سے پوچھنے لگتی ہے کہ یہ لڑکی کون ہے؟
انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کے دوران یہ سارا منظر ایک ویڈیو میں قید ہوا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ، صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔