کویت اردو نیوز ، 1 نومبر 2023: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ڈاکٹر پریا نجی اسپتال میں تھیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا۔ وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان کے بچے کو بچا لیا گیا ہے اور اس وقت وہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہے۔
ان کی موت کی خبر اداکار کشور ستیہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دی۔ اداکار نے لکھا کہ ٹیلی ویژن کے شعبے سے ایک اور بری خبر، ڈاکٹرپریاکادل کادورہ پڑنےسےانتقال ہوگیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکارہ پریا حمل کے دوران دل میں خون کی روانی میں کمی اور دل کی صحت سے متعلق ہارمونز کی کمی کے باعث حمل کی پیچیدگیوں کا شکار تھیں۔
ساتھی اداکاراؤں اور فنکاروں نے نوجوان اداکارہ کی ناگہانی موت پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کےاہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
Related posts:
پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی
ابوظہبی: مشن امپاسبل کی کاسٹ،عملے کی فلم کے پریمئیر میں شرکت
دبئی میں 6 ایسے تفریحی مقامات جن کو موسم سرما میں لازمی دیکھنا چاہیئے
بھارتی اداکارہ 150 تولہ سوناچوری کرنےپر گرفتار
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی۔
پاک بھارت میچ؛ اروشی روٹیلا لٹ گئیں
نانا پاٹیکر کی اسلام سے محبت:بہنوئی بھی مسلمان،لیکن آج تک ااسلام قبول کیوں نہیں کیا؟
’کورولس عثمان‘ پاکستان پہنچ گئے