کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں تین غیر ملکی خواتین کو سزا سنادی گئی ہے۔
سعودی عرب کی ایک عدالت نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو پناہ دینے پر تین غیر ملکی خواتین پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
تینوں کو فی کس 50,000 سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں دراندازوں کے ساتھ تعاون ایک سنگین جرم ہے۔
سعودی وزارت داخلہ اکثر خبردار کرتی ہے کہ جو بھی شخص غیر قانونی طور پر سعودی عرب آتا ہے اسے جرمانے کے علاوہ پندرہ سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی مدد کرنے پر 10 لاکھ سعودی ریال تک کا جرمانہ بھی عائد کر سکتی ہے۔
سعودی حکومت نے حال ہی میں ویزا قوانین میں نرمی کی ہے تاکہ لوگ باآسانی سعودی عرب میں قانونی طور پر داخل ہو سکیں۔ دوسری جانب غیر قانونی تارکین وطن کی حوصلہ شکنی کے لیے ان کے ساتھ ساتھ انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف جرمانے اور قید کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔