کویت اردو نیوز : محکمہ موسمیات پاکستان نے پیش گوئی کی ہے کہ بدھ سے بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے دریاؤں میں طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ 17 اپریل سے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جسکے باعث کیچ، گوادر، نوشکی قلات ، آواران، خاران، پنجگور سمیت مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کیجانب سے جاری وارننگ کیمطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔ تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں ابرآلود رہنے کیساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا۔ تاہم بلوچستان میں اکثرمقامات پر آندھی/گرج چمک اورچندمقامات پرتیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسی طرح اسلام آباد اور گر دو اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم وزیرستان، ٹانک، بنوں ، کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
بلوچستان کے علاقے گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خضدار، قلات، نوشکی،خاران، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین شامل ہیں۔ ژالہ باری سیف اللہ، مستونگ، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، شیرانی، دوآب، موسیٰ خیل اور بارکھان آندھی/گرج چمک کے ساتھ اور بعض مقامات پر بارش ہوگی ۔
سندھ میں دادو، لاڑکانہ،حیدرآباد، جیکب آباد، پڈعیدن،میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، کراچی میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔