کویت اردو نیوز 23 اکتوبر: عین دبئی باضابطہ طور پر کھل گیا جو کہ زائرین کو امارت کے پرکشش نظارے کے لیے بہترین مقام فراہم کرتا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا جھولا عین دبئی جو بلیو واٹرس جزیرے پر واقع ہے متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ متوقع پرکشش مقامات میں سے ایک ہے کو آخر کار 21 اکتوبر بروز جمعرات کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ عین دبئی منصوبے کا سب سے پہلے اعلان فروری 2013 میں کیا گیا۔ عین دبئی نے آنے والے اپنے پہلے زائرین کو ملک کے کچھ انتہائی شاندار نظارے دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہا۔ عین دبئی امارات کی پیشکشوں کو سیاحت اور طرز زندگی کی منزل کے طور پر تیار کرنے اور دبئی میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دبئی کے مسلسل عزم کا مظہر ہے۔ عین دبئی کے بارے میں
کچھ حیران کن حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔ عین دبئی کے مشاہداتی کیبن زائرین کو خلیج عرب کے پانیوں پر دبئی کے 360 ڈگری کے نظاروں کے لیے بہترین مقام فراہم کرتے ہیں۔ مسافر پرتعیش کیبنوں جن کی کل تعداد 48 ہے میں سوار ہوتے ہیں جبکہ ہر ایک کیبن 40 زائرین کو لے جانے کی گنجائش رکھتا ہے لہٰذا اس دیو ہیکل جھولے کے 48 کیبنز میں
بیک وقت 1،750 افراد امارات کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ پہیے کی ایک مکمل گردش میں 38 منٹ لگتے ہیں اور یہ چٹان کی طرح مستحکم ہے۔ حالیہ دنوں میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان کی عین دبئی جھولے کے کیبن کے اوپر بیٹھ کر کافی پینے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہوئی ہے۔
عین دبئی ، برطانیہ کے لندن آئی نامی جھولے کی اونچائی سے تقریبا دوگنا 250 میڑ اونچا دنیا کا سب سے بڑا اور بلند جھولا ہے۔ عین دبئی کی آمد کے ساتھ لندن آئی محض 135 میٹر کی دوری پر دنیا کے بلند ترین پہیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ عین دبئی سے پہلے دنیا کا سب سے اونچا لاس ویگاس کا ہائی رولر جس کی اونچائی 167.5 میٹر ، سنگاپور فلائر 165 میٹر اور چین کا ستارہ نانچانگ 160 میٹر اونچا ہے۔ 10 سے زائد اہم ممالک اس کی تعمیر کے لیے اکٹھے ہوئے۔ اسٹیل وہیل کا ڈھانچہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی کوریا اور جرمنی میں تیار کیا گیا ہے۔ برطانیہ ، فرانس اور ہالینڈ نے انجینئرنگ اور پراجیکٹ مینجمنٹ کی مہارت فراہم کیں۔ 250 میٹر سے زیادہ اونچائی پر عین دبئی کو دنیا کی دو بڑی کرینوں نے بنایا تھا۔ میموویٹ کو وہیل کے کلیدی ساختی عناصر نصب کرنے کے لیے ہیوی لفٹنگ کا ٹھیکہ دیا گیا جس نے تنصیب کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کرین-PTC 200-DS-5000t رنگ کرین ، 3000t کرالر کرین کے ساتھ جوڑی بنائی۔