کویت اردو نیوز، 24اپریل: مکہ مکرمہ میں عید کے دوسرے دن ’’رائل کمیشن برائے مقدس مقامات‘‘کے زیر اہتمام "مکہ وی ریٹرن” تقریب کا آغاز حیرہ کے کلچرل سٹریٹ میں کیا گیا۔
یہ 14 تفریحی پروگرام عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ 7 دن تک جاری رہے گا۔
پروگرام "مکہ تعادینا” مکہ مکرمہ کے مکینوں اور زائرین سمیت تمام ایج گروپس کے لیے بہت سی مختلف سرگرمیوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کر کے پیش کرتا ہے۔
اس تقریب کا مقصد عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنا اور مقدس سرزمین پر مکہ مکرمہ کے رہائشیوں اور زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
یہ تقریب زائرین کو حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے اندر متنوع تفریح سے بھر پور سفر پیش کرتی ہے۔
یہ پروگرام بھی سعودی عرب کے ’’ ویژن 2030‘‘ کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔
اس میں معیار زندگی کے متعلق پروگرام اور ضیوف الرحمن کی خدمات پروگرامز بھی شامل ہیں۔
اس طرح 14 سے زیادہ مختلف پروگرام پیش کیے جاتے ہیں جن میں ہر روز 10 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوتے ہیں۔
تقریبات میں آرٹ کی نمائشیں بھی شامل ہیں۔ اہم نمائشوں میں ’’ماؤنٹین ایوننگ‘‘، ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ اور ’’مکہ ماؤنٹینز‘‘ اور دیگر ناموں سے نمائشیں شامل ہیں۔
بچوں کی سرگرمیوں میں ہوائی کھیلوں کے میدان، تفریحی اور تعلیمی کھیلوں کے میدان، اور بچوں کا تھیٹر، لائٹ اینڈ ساؤنڈ شوز اور ایسی دیگر سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں۔
اس پروگرام کے تحت مکہ مکرمہ میں پہلی مرتبہ "سب سے خوبصورت تصویر” مقابلے کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ اس مقابلے میں شریک تخلیق کاروں اور فوٹوگرافروں کو روزانہ انعام دئیے جاتے ہیں۔