کویت اردو نیوز 17 اکتوبر: سعودی عرب نے دنیا کا پہلا آف شور (سمندری) پلیٹ فارم ٹورزم پروجیکٹ شروع کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے خود مختار دولت فنڈ ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ہفتے کے روز "دی رِگ The RIG” کے آغاز کا اعلان کیا جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ آف شور پلیٹ فارمز (سمندر کے اوپر) پر دنیا کا پہلا سیاحتی مقام ہوگا۔ یہ پروجیکٹ 150،000 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہو گا جس کے لئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں معاشی تبدیلی کے منصوبوں کے لئے 400 بلین ڈالر کے پورٹ فولیو کا انتظام کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ منصوبہ خلیج میں واقع ہے اور اس کا رقبہ 150،000 مربع میٹر سے زیادہ
ہے۔ اس پروجیکٹ میں متعدد پرکشش مقامات ہوں گے جن میں تین ہوٹل ، ریستوراں ، ہیلی پیڈ ، اور کھیلوں سمیت دل کو دہلا دینے والی انتہائی مہم جوئی کی سرگرمیاں شامل ہیں فی الحال اس منصوبے پر آنے والے خرچ کی لاگت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔