کویت اردو نیوز 01 جون: معروف ہالی ووڈ اداکار ال پچینو نے تصدیق کی ہے 82 سال کی عمر میں وہ دوبارہ باپ بننے والے ہیں، اور ان کی 29 سالہ ساتھی نور الفلاح امید سے ہیں۔
یہ اداکار کا چوتھا بچہ ہے اور نور الفلاح تفریحی صنعت میں بطور پروڈیوسر کام کرتی ہیں۔ 82 سالہ ال پچینو کا اپنی ساتھی کے ساتھ محبت کا رشتہ 2020 میں کورونا وباء کے دوران شروع ہوا تھا، لیکن میڈیا میں یہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وہ 2022 میں ایک ریسٹورنٹ میں رومانوی ڈنر پر اکٹھے دیکھے گئے تھے۔
اداکارکے پچھلے رشتوں سے تین بچےہیں- 22 سالہ دو جڑواں بچے امریکی اسٹار بیورلی ڈی اینجیلو سے اور امریکی ایکٹنگ کوچ جین ٹیرنٹ سے بڑی بیٹی جولی میری، جس کی عمر 33 سال ہے۔
نورالفلاح کون ہیں؟
اداکار کی ساتھی نور الفلاح کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر ہیں اور ان کی والدہ امریکی ہیں۔ انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے سنیمیٹک آرٹس میں ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ۱۹۹۱ء میں کیلی فورنیا یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
2014 میں انہوں نے اپنی پہلی دستاویزی فلم "دی ہوم لیس” ریلیز کی، جو سڑکوں پر بے گھر افراد کی زندگیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے 2016 میں "پروسا نوسترا” نامی ایک مختصر فلم بھی تیار کی، جو ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو اپنے بھائیوں کے کیلی فورنیا میں کالج واپسی کے خواب دیکھتا ہے۔