کویت اردو نیوز،16جون: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو کوئی اور مل گیا ہے لیکن وہ پہلی شادی کے نتائج کے بعد خوفزدہ ہیں۔۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایک نیا محبوب مل گیا ہے، اس کے باوجود میں عادل درانی سے ہوئی اپنی شادی کے تجربے کے بعد کئی چیزوں پر شکوک و شبہات کا شکار ہوں۔
واپسی کے ایک دن بعد راکھی ساونت نے تازہ انٹرویو میں اپنے نئے محبوب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک شخص سے ملاقات ہوئی ہے، جو بہت اچھا ہے لیکن میں تیار نہیں ہوں بلکہ خوفزدہ ہوں، جو میری پہلی شادی کا انجام ہوا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ ممبئی اور دبئی میں ڈانس اسٹوڈیو سنبھالنا اُن کے لیے بہت مشکل ہے، اس لیے انہیں مددگار جیون ساتھی چاہیے۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ میں منتظر ہوں کہ میری زندگی میں پھر سے اور خوشیاں آئیں، زندگی میں بہت رو لیا میں نے، دراصل میں بہت مایوس تھی اس لیے دبئی چلی گئی، اب بہت سا مرہم لے کر آئی ہوں۔
دوران گفتگو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فی الحال میری عادل سے طلاق نہیں ہوئی ہے، لیکن جلد ہوجائے گی،کیونکہ میں اب زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہوں