کویت اردو نیوز،12جون: فیڈرل انوسٹیگیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) نے ٹِک ٹاکر حریم شاہ کو حراست میں لے لیا،ساتھ ہی صندل خٹک کو ساتھی ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی۔ مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
حریم شاہ کیطرف سے لیکڈ خفیہ ویڈیوز اور تصاویر کمرہِ عدالت میں دکھائی گئیں۔ صندل خٹک نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئی ہیں۔
صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے، اور نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل بھی کر رہی ہے۔ میرا حریم شاہ کی ویڈیو میکنگ یا لیک سے کوئی تعلق نہیں۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔